لوک سبھا انتخابی نتائج 2019؛ رجحانات میں این ڈی اے کی 300/سے زیادہ سیٹوں پر اکثریت

04:45AM Thu 23 May, 2019

اتر کینرا لوک سبھا حلقہ میں آننت کمار ہیگڈے 95/ہزار ووٹوں سے آگے لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی کا تیسرا راؤنڈ جاری ہے ابھی تک کے رجحانات کے مطابق این ڈی اے 320/سے زائد سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ یو پی اے 110/سیٹوں پر اور دیگر 104/سیٹوں پر آگے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کرناٹک کی 28/ لوک سبھا سیٹوں میں سے 23/پر بی جے پی آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس 3 سیٹوں پر  اور جے ڈی ایس 1 اور دیگر کو ایک سیٹ پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اتر کینرا حلقہ کی بات کی جائے تو یہاں موجودہ ایم پی آننت کمار تقریبا 95/ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔