سال 2018میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات وزیر اعلی ٰ سدرامیا کی قیادت میں لڑے جائینگے
04:56PM Sat 3 Jun, 2017

میسور(بھٹکلیس نیوز ) میسور کے ستور مٹھ میں شری دیشی کیندرا سوامی سے آشیرواد لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایا کہ سال 2018میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی ٰ سدرامیا کی قیادت مین لڑے جائینگے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے اس موقع پر بتایا کہ کانگریس ہائی کمان نے کانگریس کے تمام سنےئر قائدین سے بات کی ہے اور متحدہ طور پر ایک ہوکر فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارتی اور جنتا دل ( یس ) مقابلہ کرنے کے لئے سخت ہدایت دی ہے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ کانگریس اس وقت کافی مظبوط ہے اور امید ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی کانگریس شاندار مظاہرہ کریگی اور آئندہ بھی کانگریس ہی کی حکومت ہوگی۔ یم یل سی رگھو آچار، رکن اسمبلی شری واسو ، میسور پینٹ اینڈ وارنیش کے چیرمین ہچ اے وینکٹیش بھی اس موقع پر موجود تھے۔