کرناٹک انتخابات۔2018سدا رمیا نے کہا :امت شاہ بتائیں وہ 'ہندو'ہیں یا 'جین'؟

04:32AM Fri 30 Mar, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 30 مارچ،2018 کرناٹک کے سی ایم سدا رمیا نے جمعہ کو بی جے پی صدر امت شاہ پر انہیں"غیر ہندو"کہنے کیلئے کڑی تنقید کی ہے۔شاہ نے داونگیرے میں ایک پریس کانفرنس میں دو دن پہلے کہا تھا کہ سدارمیا"غیر ہندو'(اقلیتوں ،پسماندہ طبقات اور دلتوں کیلئے کنڑ میں چھوٹا لفظ )لیڈر نہیں ہیں بلکہ غیر ہندو اور  ہندو مخالف لیڈر ہیں۔ اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سدا رمیا نے میسورو میں صحافیوں سے کہا کہ شاہ کو اپنی صورتحال واضح کرنا چاہئے کہ وہ غیر ہندو ہیں ۔سدارمیا نے کہا کہ امت شاہ ایک جین ہیں۔انہیں پہلے یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ غیر ہندو ہیں۔یا نہیں؟جین ایک الگ مذہب ہے وہ میرے بارے میں اس طرح سے کیسے بات کر سکتے ہیں۔ سدا رمیا نے کہا کہ شاہ مجھ سے ڈرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ میرے خلاف بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔آگے انہوں نے کہا کہ  میں چامنڈیشوری انتخابی حلقہ سے چنا ؤلڑوں گا اور اس سلسلہ میں  ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی کمار سوامی جو کچھ بھی چاہیں کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میں یہاں سے جیتوں گا۔