سال 2018میں منعقد ہونیوالے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز
11:47AM Thu 27 Jul, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز)عبدالقادر شاہد ، صدر، عزیز سیٹھ بلاک کانگریس کمیٹی ،میسور کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سال 2018 میں منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے تیاری کے طور پر مورخہ 28 جولائی بروز جمعہ سہ پہر 4.00 بجے میسور کے راجیندر نگر، کیسرے میں واقع کے پی ٹی سی یل کنونشن ہال میں کانگریس کارکنوں کا ایک عظیم الشان کنونشن منعقد کیا گیا ہے۔ جس کی صڈارت میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری تعلیم، اوقاف اور اقلیتی بہبود الحاج تنویر سیٹھ کرینگے۔میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیوپا ، کے پی سی سی کے کارگزار صدر مسٹردنیش گنڈوراؤ ، اے آئی سی سی کے سکریٹری اور یاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے انچارج و کانگریس کے مشاہد شری وشواناتھن، میسور سٹی کانگریس کے صدر شری آر مورتی، میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ڈی دھرواکمار ، کرناٹکا یگزیبیشن اتھارٹی کے چیرمین شری سدراجو ، میسور پینٹ اور وارنیش کمپنی کے چیرمین شری ہچ اے وینکٹیشن اور میسور کے کئی کانگریسی قائدین اس عظیم الشان کنونشن میں شرکت کرینگے۔