چھتیس گڑھ الیکشن 2018: کانگریس کے نومنتخب ممبران کو اپنے ساتھ لے جائے گا کرناٹک کا یہ لیڈر

12:11PM Mon 10 Dec, 2018

ایگزٹ پول سے اشارہ ملنے کے بعد چھتیس گڑھ میں کانگریس محتاط ہوگئی ہے۔ جیتے ہوئے ممبران اسمبلی کو بچانے کے لئے کانگریس نے اپنے پرانے کھلاڑی کو ذمہ داریسونپی ہے۔ کرناٹک میں بھی اس کھلاڑی نے کانگریس کی نیہ کوساحل تک پہنچایا تھا۔ خبریہ بھی ہے کہ ممبران اسمبلی کوبچانے کے لئے دواسمبلیوں میں ہیلی کاپٹرکی خدمات بھی لی جاسکتی ہے۔ کانگریس لیڈراورکرناٹک کے وزیرڈی کے شیوکمارایک بارپھرسرخیوں میں ہیں۔ شیوکمار جیتے ہوئے ممبران اسمبلی کو مخالفین سے بچانے والے تیزطرارکھلاڑی بن گئے ہیں۔ کرناٹک میں کیسے پل پل بدلتے سیاسی حالات کے درمیان شیوکمارنے ممبران اسمبلی کو بچایا تھا، اس سے ہرکوئی واقف ہے۔
 شاید اسی وجہ سے شیوکمارکو چھتیس گڑھ کی ذمہ داری ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایگزٹ پول کے نتائج کو دیکھتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان نے شیوکمارکو الرٹ کردیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں جیتنے والا کانگریس کا ایک ایک ممبراسمبلی شیوکمارکو سونپے جائیں گے۔سینٹرفاردی اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ پولیٹکس کے ڈائریکٹر پروفیسراے کے ورما بتاتے ہیں "جس طرح سے ایگزٹ پول کے نتیجے آئے ہیں، اس سے کسی کو بھی واضح اکثریت ملتی ہوئی نہیں نظرآرہی ہے۔ لیکن یہ طے ہے کہ ہارجیت کا فرق کوئی بہت زیادہ نہیں ہوگا، اس لئے ایسے میں یہ لازمی ہوجاتا ہے کہ ہرایک پارٹی اپنے اپنے جیتے ہوئے ممبران کو بچا کررکھیں"۔  اتنا ہی نہیں چھتیس گڑھ میں دوردرازکی بستراورسرگجا اسمبلی انتخابات سے اگرکانگریس کا ممبراسمبلی منتخب ہوتا ہے، توانہیں لانے کے لئے ہیلی کاپٹرتک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔