سال 2018 سے سعودی نے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا کیا اعلان
03:22PM Sat 25 Nov, 2017

ریاض/25نومبر(ایجنسی) سعودی عرب نے آئندہ برس سے سیاحت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔ سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیرٹیج کے سربراہ سلطان بن سلمان نے نیوز چینل سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو بتایا کہ ہمارا مقصد ہے کہ لوگ یہاں آئیں اور ہماری ریاست کی عظمت کا خود تجربہ کریں۔2018 میں ہم سیاحتی ویزے کا اجرا شروع کردیں گے۔
خیال رہےکہ اس ضمن میں سعودی حکومت نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے نزدیک ریڈ سی میں واقع جزیروں میں انفرااسٹرکچر قائم کرکے انہیں سیاحت کے لیے تیار کیا جائے گا اور وہاں سیر وتفریح کی سہولیات میسر کی جائیں گی۔ اس کا پہلا مرحلہ 2022ء تک مکمل ہوجائے گا۔