کرناٹک اسمبلی انتخابات2018:ووٹنگ ختم،ایگزٹ پول میں سب سے بڑی پارٹی کانگریس
01:52PM Sat 12 May, 2018
کرناٹک کے 222 سیٹوں پر سنیچر کو ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔یہں شام 6 بجے تک قریب 70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ایگزٹ پول میں کانگریس بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔وہیں لوگوں کی نظریں اب 15 مئی کے نتائج پر ٹکی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بازی کون مارے گا؟اب جو ایگزٹ پول آئے ہیں ان پر کتنا بھروسہ کیا جا سکتا ہے ۔
ریاست میں صرف 224 سیٹیں ہیں لیکن دو سیٹوں پر آج ووٹنگ روک دی گئی ہے۔ایک سیٹ پر ووٹنگ بی جے پی امیدوار اور مستقبل کے ممبر اسمبلی بی این وجے کمار کی موت کے مد نظر روک دی گئی ہے۔دوسری آر آر نگر سیٹ پر ووٹنگ شناغتی کارڈ ملنے کی شکایت کے بعد ووٹنگ روک کر 28 مئی کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کرناٹک میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اسس دوران ایچ ڈی دیو گوڑا ،یدیو رپا ،کمار سوامی ،اننت کمار ہیگڑے،سابق کرکٹر انل کنبلے،راہل ،دروڑ نے ووٹ ڈالے۔انتخابات میں اہم مقابلہ بی جے پی،کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہے۔نتائج 15 مئی کو آئیں گے۔
کرناٹک کی لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہا،"ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم پھر سے حکومت بنانے جا رہے ہیں۔یہاں کانگریس کے حق میں مضبوط لہر ہے۔