ویوو آئی پی ایل 2017 ٹرافی پہنچی پٹنہ:اداکارہ ریکھا چکربرتی نے ناظرین پرکیا جادو
03:19PM Tue 21 Mar, 2017

پٹنہ، (بھٹکلیس نیوز) ویوو آئی پی ایل ٹرافی ملک بھر کے 7 شہروں میں اپنے کامیاب ٹور کے بعد اب آٹھویں منزل کے طور پر پٹنہ میں شائقین کو پرجوش کرنے پہنچی ہے۔ شائقین اس ٹرافی کو براہ راست دیکھ کر واقعی بہت پرجوش تھے جسے حاصل کرنے کے لئے ان کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہے۔ پٹنہ میں شائقین کو ویوو آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ اپنی تصاویر لینے کا موقع ملا۔ اداکارہ ریکھا چکربرتی نے اس موقع پر اور بھی سماں باندھا اور اس وقت تو کرکٹ کے مداحوں کو اور بھی مزہ آ گیا جب ٹرافی کو سنجے گاندھی بائیلولاجیکل پارک پر لے جایا گیا۔ یہاں پرشائقین کو ٹرافی کے ساتھ سیلفی لینے کا موقع ملا۔قریب 1500 شائقین نے معروفویووآئی پی ایل ٹرافی کو قریب سے دیکھنے کے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اس موقع پر منعقد کی گئی مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ٹرافی اب اپنے اگلے پڑاؤ کے لئے رانچی کے سفر پر روانہ ہو گئی ہے۔