ریاست میں سیاحت کے شعبہ کیلئے نئی مہم کے تحت سال2017ء کو ’’دی ائیر آف وائلڈ ‘‘قرار دیا
02:43PM Tue 3 Jan, 2017
بیدر۔(بھٹکلیس نیوز)چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدارامیا نے ریاست میں سیاحت کے شعبہ کیلئے نئی مہم کے تحت سال2017ء کو ’’دی ائیر آف وائلڈ ‘‘قرار دیا ہے ۔اس کے تحت سیاحت محکمہ سیاحوں کو جنگلی زندگی اور جنگلی جانوروں کے ضمن میں معلومات فراہم کرائیں جائیں گے۔چیف منسٹر مسٹر سدارامیا نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ کرناٹک سیاحت نے ریاست کو سیاحت کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنے کی سمت میں سال2017ء کیلئے ائیر آف وائلڈ قرار دیا ہے ۔ہم اپنی قیمتی قدرتی ورثے کا تحفظ کرنے کیلئے مصروفِ عمل ہیں اور یہ اسی مقصد کو پورا کرنے کیلئے اُٹھایا گیا قدم ہے۔وزیر سیاحت مسٹر پریانک کھرگے نے کہا کہ زیادہ تر لوگ جنگلی جانوروں کی زندگی اور جنگلات کے نقصان کو خاموش تماشائی بنے دیکھتے ہیں ‘جبکہ یہ قیمتی قدرتی ورثے ہے‘اگر انھیں بچانے کیلئے ہم نے کچھ نہیں کریں گے تو آنے والی نسلوں کو وائلڈ لائف دیکھنے کو نہیں ملے گی۔سیاحت محکمہ کے سکریٹری مسٹر نوین راج سنگھ نے کہا کہ سال2017ء کیلئے ائیر آف دی وائلڈ اعلان کرنے کے پیچھے مقصد صرف وائلڈ لائف تک محدود نہیں ہے ‘ محکمہ نے میسور میں ایرو اسپورٹس اور اسکائی ڈرائیونگ اور ہیمپی میں موٹر سائیکل سفر کی شروعات کی ہے ۔یہ تمام سرگرمیاں آپ کو کرناٹک کے وائلڈ لائف کی کھوج کرنے میں مدد کریں
فصل بیمہ کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع