مشہور شاعرہ عائشہ چاند میسور ی کو " پروین شاکرہ ایوارڈ "2017 سے نوازہ گیا

02:22PM Sun 6 Aug, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز ) ایکتا سیوابھاوی سنستھا، مہاراشٹرا کے زیر اہتمام حال ہی میں اسسکس ہال، اے ٹی ٹی ہائی اسکول ، مالیگاؤں ، مہاراشٹڑا میں ایک پروقار تقریب " جشن عائشہ چاند میسور و عظیم الشان مشاعرہ " منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایکتا سیوا بھاوی سنستھا، مہاراشٹرا کے صدر سلیم ساحل کی جانب سے عائشہ چاند میسوری کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں " پروین شاکرہ ایوارڈ 2017" سے نوازہ گیا۔ اور انہیں سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ اورنگ آباد کی دینی و سماجی داعیہ محترمہ سید ہ ذاکر رضوی صاحبہ جنہوں نے پوری دنیا میں انسانیت کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو " حضرت فاطمہ ۃ زہرہؓ ایوارڈ 2017 سے نوازہ گیا اور انہیں ایک سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقدہ کیا گیا۔ جس میں اقبال نذیر ، جمیل الماس، منظر ملک، عبد القدوس، ظہیر قدسی، ابو طالب، جمیل ساحر، اور میسور کی مشہور شاعرہ عائشہ چاند میسور ی نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ یہ تاریخی مشاعرہ بے حد کامیاب رہا، جس کو سامعین نے کافی سراہایا،۔ معزز شخصیات میں دھرما انا بھامرے، عبدالحمید انصاری، الہ آباد، کارپوریٹر شفیق زمین والا، کارپوریٹر نند کمار، ، ساونت، کلپنا گانکوار، ڈاکٹر دیپ سری، ڈاکٹر نائک پوار، جمیل الرحمن گوہر، یحٰی عبد الجبار، رفیق ہندوستان والا، شکیل انصاری، جمیل شاہ وغیرہ اس موقع پر بطور مہمانان خصوصی شریک رہے۔ صبیح الدین اعظمی نے ان دونوں تقاریب کی صڈارت فرمائی۔ جمیل ساحر نے نظامت کے فراٗض انجام دئے، اور سامعین کا دل جیت لیا۔