انجمن دفتر پر حج2017ء کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے

01:52PM Tue 3 Jan, 2017

جانے والے عازمین حج کیلئے درخواست فارم کی اجرائی عمل میں آئی بیدر(بھٹکلیس نیوز)انجمن دفتر پر حج2017ء کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جانے والے عازمین حج کیلئے درخواست فارم کی اجرائی عمل میں آئی ۔اس موقع پر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی کے چیرمن کی حیثیت سے حکومت کرناٹک کی جانب سے جناب محمد عبدالماجد شمیم پٹیل کو مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ۔ معتمد انجمن نے عازمین کو درخواستوں کی خانہ پُری سے لے کر حج کیلئے پرواز کرنے اور واپس آنے پر ان کے استقبال تک کی تمام تفصیلات اور انجمن کی اس ضمن میں رہنمائی اور خدمات کا مفصل جائزہ لیا۔ اور کہا کہ الحمدللہ انجمن کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ سارے کرناٹک اورآندھرا پردیش میں انجمن اپنی نہترین خدمات اور رہنمائی کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کیلئے کرناٹک حج کمیٹی نے اعترافِ خدمات کی سند سے بھی نوازا ہے۔جناب سید منصور احمد قادری نے پروجیکٹر پر آن لائن فارم کی تفصیل بتائی اور کون کونسے دستاویزات ضروری ہے اُس سے واقف کروایا۔ وقف اڈوائزری کمیٹی کے چیرمن جناب محمد عبدالماجد شمیم پٹیل نے کہا کہ اللہ نے ہر مسلمان کو حج کی سعادت نصیب کرے اور عاززین سے حج درخواست کی کہ وہ حج فارم کی آن لائن درخواست پُر کرتے وقت تمام ضروری دستاویزات ساتھ لائیں ۔ جلسہ کی صدارت صدر انجمن الحاج سید صغیر احمد نے کی۔ پروگرام کا آغاز مولانا عبدالغفار مظفر القاسمی کی قرا ء تِ کلام پاک سے ہوا اور اس موقع پرجناب عبدالمقتدر شریک معتمد انجمن کی نعتِ رسول ؐسے سنانے کی سعادت حاصل کی ۔پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے علمائے کرام مولاناسید سراج الدین نظامی کامل فقہ جامعہ نظامیہ ‘مولانا عبدالوحید قاسمی اور مولاناعبدالغفار مظفر القاسمی نے شرکائے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے حج کے فرائض میں تمام فرائض کو پوشیدہ رکھا ہے ‘ حج کی فرضیت کے وقت نمازوں کی پابندی ‘اپنے جائز مال کا خرچ ‘روزے کی طرح عبادت انجام دئیے جاتے ہیں ۔حج کا ارادہ کرنے سے اللہ اُس عازمِ حج کے اسباِ ب بنادیتا ہے‘ صرف بندے کو عزم کرنا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی خالص اللہ کیلئے کی جائے ‘اور اللہ نے اس فرض کو اادا کرنے کے بعد اپنے بندے کے تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور ایسا بنادیتا ہے جیسے اُس نے اپنی ماں سے ابھی پیدا ہوا ہو۔جناب الحاج ایاز الحق رکن حج کمیٹی نے بتایا کہ گذشتہ سال انجمن خادم الحجاج کی جانب سے عازمینِ حج کی خدمات کے وقت جناب سید منصور احمد قادری عارضہ فالج سے متاثر تھے ‘وہ ہر سال عاززینِ حج کی خدمات کرتے آرہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ آج تمام حاجیوں کی دعاؤں کے باعث روبہ صحت ہیں ۔اور عازمینِ حج کی خدمات میں پہلے کی طرح منہمک ہیں ۔انھوں نے تمام عازمینِ حج کو مبارکباد پیش کی اور اللہ سے دعا کی کہ اللہ آپ کا نام قرعہ اندازی میں منتخب کرے ۔جناب الحاج سید صغیر احمدصدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے بتایا کہ انجمن خادم الحاج ضلع بیدر کی جانب سے حجاج کرام بیدرضلع کی تقریبا20سال خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔انجمن کی جانب سے ہمیشہ یہ کوشش کی جاتی ہے کہ عازمین حج کو حج درخواست فارم پُر کرنے سے لے کر فریضہ حج کی ادائیگی اور واپسی تک انھیں کسی قسم کی تکلیف و پریشانی نہ ہوسکے ۔انھوں نے بتایا کہ دفتر انجمن نزد چوبارہ متصل جامع مسجد بیدر پر عازمین حج2017ء کے درخواست فارم صبح10بجے تا5بجے شام آن لائن مفت پُر کئے جائیں گے ۔ شریکِ معتمد دوم انجمن جناب محمد غوث قریشی کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔ اجلاس میں معزز اراکینِ انجمن الحاج محمد ایاز الحق‘شاہ اسلم پاشاہ قادری ‘ اختر محی الدین اقدری مؤظف ایکزیکٹیو انجینئر ‘محمد شریف ‘محمد عبدالواجد‘ شفیق احمد کلیم‘ شاہ نذیر الحسن قادری‘ شاہنواز حسین ‘ اور سید آصف حسین موجود تھے ۔پہلا درخواست فارم جناب عبدالغفار محلہ کُلثوم گلی بیدر اور محمد فیاض انصاری درگاہ پورہ کودیا گیا ۔اور تمام عازمینِ حج جودرخواست فارم کی دستیابی کیلئے آئے تھے انھیں بھی پروگرام کے دوران درخواست فارم دیا گیا ۔***