’’ لٹل چیمپ۔ 2017‘‘ کے لئے آڈیشن10؍فروری کو

02:24PM Thu 9 Feb, 2017

علی گڑھ(بھٹکلیس نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے ہندوستانی میوزک کلب کے زیرِ اہتمام اسکولی طلبأ و طالبات کے لئے منعقدہ اوپن موسیقی مقابلہ’’ لٹل چیمپ۔ 2017‘‘ کے لئے آڈیشن10؍فروری کو3.00بجے کینیڈی ہال کامپلیکس کے وی آئی پی لاؤنج میں ہوگا۔کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر پروفیسر ایف ایس شیرانی نے بتایا کہ لٹل چیمپ موسیقی مقابلہ 15اور 16 ؍ فروری کو کینیڈی ہال میں منعقد ہوگا۔