انجینئر عبداللہ بیلیف کوآئی سی آئی الٹرا ٹیک ایوارڈ2016
02:33PM Thu 15 Dec, 2016
گلبرگہ(بھٹکلییس نیوز): انڈین کانکریٹ انسٹی ٹیوٹ ہبلی دھارواڑ سنٹر اور الٹرا ٹیک سمینٹ لمیڈیڈ کے اشتراک سے منعقدہ آئی سی آئی الٹرٹیک ایوارڈ2016کی تقریب 10؍دسمبر کو ہوٹل شاشی ناگ ریزڈنزی بیجاپور میں منعقد ہوئی ۔ ضلع گلبرگہ سے انجینئر عبداللہ بیلیف کو ’’ضلعی رہائشی شعبہ‘‘ میں بہترین خدمات انجام دینے پر انجینئر ایم نارئن چیرمین انڈین کانکریٹ انسٹی ٹیوٹ سنٹر دھارڈ اور ڈاکٹر ایم وی چیتاواڈگی سیکریٹری ہبلی سنٹر نے آئی سی آئی الٹر ٹیک ایوارڈ 2016سے نوازا ۔ واضح ہو کہ انجینئر عبداللہ بیلیف سٹی کنسٹرکشن گلبرگہ کے مالک ہیں وہ پچھلے10سالوں سے اس شعبہ میں خدمات انجام دے رہیں ۔ انجینئر عبداللہ بیلیف علاقہ حیدرآبادکرناٹک کو’’ضلعی رہائشی شعبہ‘‘ میں پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل ہوا ۔بیجاپور میں منعقدہ آئی سی آئی الٹراٹیک ایوارڈ2016میں کیپٹن ، آر ، آر ، دوڈھلی جی ایم ٹیکنیکل کے، یو، آئی، ڈی، ایف، سی، اورمسٹر ہرشا شیٹی کمشنر سٹی کارپوریشن بیجاپور شامل تھے ۔