اوبامہ نے 2016میں دونالڈ ٹرمپ ،بان کمیون اور جرمن چانسلر کی جاسوسی کرائی تھی:وکی لیکس

04:44PM Thu 30 Mar, 2017

واشنگٹن: وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے2016 میں ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس بات کا انکشاف وکی لیکس نے کیا ہے اور وکی لیکس کے مطابق سابق امریکی صدر کے حکم پر ٹرمپ کے فون بھی ریکارڈ کروائے گئے۔ اوبامہ ایڈمنسٹریشن کی ایک سابق افسر ایولین فرکاس نے بھی، جو ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری ڈیفنس تھی، ٹرمپ کی جاسوسی کرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وکی لیکس کے انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سابق امریکی صدر کے حکم پر اقوام متحدہ ، اٹلی ، جرمنی، اور دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں نیز میڈیا کے نمائندگان کی ٹیلی فو نی گفتگو بھی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق والٹ سیون کے نام سے نئی دستاویزات جاری کی گئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے2013سے2016 تک اقوام متحدہ سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی بھی جاسوسی کرائی تھی۔ ان دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اٹلی کو پیغام دیا تھا کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ اختلافات ختم کرے۔