ستمبر 2016تک 105دہشت گردوں نے کی دراندازی ،گذشتہ سال کے مقابلے تین گنااضافہ
02:35PM Thu 17 Nov, 2016
نئی دہلی، (ایف او یس(حکومت نے آج بتایا کہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے اور سال 2016کے ابتدائی نو ماہ میں جموں کشمیر میں 105دہشت گردوں نے دراندازی کی۔وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر نے آج راجیہ سبھا کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2016میں ستمبر تک سرحد پار سے جموں کشمیر میں 105دہشت گردوں نے دراندازی کی اور یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی مدت میں پاکستان سے دراندازی کی 201کوششیں ہوئیں، 24دہشت گرد مارے گئے، 72واپس بھاگ گئے اور دو دہشت گردوں نے سرینڈر کر دیا۔ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ سال 2015میں 33دہشت گردوں نے سرحد پر سے جموں کشمیر میں دراندازی کی تھی،تب اسی مدت میں دراندازی کی 121کوششیں ہوئی تھی اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 46دہشت گرد مارے گئے تھے۔اہیر نے بتایا کہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوشش میں اضافہ ہوا ہے۔