دسمبر 2016سے کائگا جوہری بجلی مرکز کے دو نئے ریاکٹرس کی تعمیر
11:56AM Sun 30 Nov, 2014

بھٹکلیس نیوز/30نومبر،14
بجلی پیداوار میں 1400میگا واٹ کا اضافہ ہو گا
کاروار(نامہ نگار)کائگا جوہری بجلی مرکزی کے سائٹ ڈائرکٹر ایچ این بھٹ نے اطلاع دی ہے کہ کا ئگا جوہری بجلی مرکز میں پانچویں اور چھٹے جوہری ریاکٹرز (جوہری تابکاری داں)کی تعمیر کا کام دسمبر 2016سے شروع ہوگا ،ڈائرکٹر نے بتایا کہ پانچویں اور چھٹے ریاکٹرز میں ہر ایک 700میگا وائٹ بجلی پیدا کرے گی ، فی الحال کائگا میں 200میگا واٹ کا اضافہ ہو گا ،ایچ این بھٹ نے کہا کہ کائگا میں بجلی کی پیداوار ہی اضافہ کے ساتھ ہی کرناٹک کو ملنے والی بجلی کی مقدار میں بھی اضافہ ہوگا یعنی کرناٹک کو کائگا میں بجلی کی پیداوار کی 28/فیصد بجلی مل رہی ہے ،ڈائرکٹر موصوف نے بتا یا کہ مرکزی کابینہ نے پانچویں اور چھٹے ریاکٹرز کی تنصیب کی منظوری دے دی ،نیو کلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹید نے وزارت ماحولیات کو اس معاملہ کی اجازت کی عرضی دی ہے، انہوں نے کہا کہ کائگا جوہری بجلی مرکز کے پاس ان ریاکٹرز کی تنصیب وتعمیر کے لئے کافی جگہ موجود ہے ، اس کے لئے مزید زمین کی ضرورت نہیں ہے، ایچ این بھٹ نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لینے کیلئے ایک سروے کیا جا رہا ہے کہ موجودہ بجلی پہنانے والی لائسنس اضافی بجلی کی سربراہی کے لئے کافی ہیں یا نہیں ،فی الحال ملک میں کل 20/ریاکٹرز ہیں جن سے 4780میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ، مزید سات ریاکٹرز زیر تعمیر ہیں ان کے مکمل ہو نے کے بعد مزید 5300میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ، نیو کیلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ نے بجلی کی پیداوار کے ساتھ مرکزوں کے اطراف کے علاقے کے لوگوں کی بہبودی کا بھی ہمیشہ خیال رکھا ہے، کائگا جوہری بجلی مرکز کو اس کی کارکردگی اور حفاظتی انتظامات کے لئے کئی ایک ایوارڈ مل چکے ہیں ۔
ع،ح،خ