2015کے سی ای ٹی امتحانات کیلئے تاریخوں کا اعلان
03:50PM Sat 6 Dec, 2014

بھٹکلیس نیوز / 06 دسمبر،2014
بنگلورو/یکساں داخلہ امتحان (سی ای ٹی )برائے سال 2015کیلئے 29اور30اپریل مقرر کی گئی ہے ،کرناٹکا اگزامیشن اتھارٹی نے امتحان سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہو ئے بتایا کہ میڈیکل انجیئر نگ اور دیگر پروفیشنل کورسز کیلئے سی ای ٹی امتحانات ریاست بھر میں آئندہ سال 30٫29اپریل کو منعقد ہوں گے پہلے دن طلباء و طالبات بائیولوجی اور حساب کا پرچہ لکھیں گے جبکہ دوسرے دن فزکس اور کیمیسٹری کا امتحان ہوگا ،اوقات امتحانات کے بارے میں کے ای اے نے اعلان کیا کہ بائیولوجی اور فزکس کے پرچے پہلی نشست صبح میں ہوں گے جبکہ حساب اور کیمیسٹری کے پرچے دوسری نشست دوپہرمیں ہوں گے، طلباء وطالبات کو داخلہ امتحان کے نمبرات کی بنیاد پر ہی میڈیکل ،انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں داخلہ حاصل ہوگا ،واضح ہو کہ یہ امتحان بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہر سال ریاست بھر میں منعقد کئے جاتے ہیں کہ صرف اہل طلبہ ہی کو داخل مل سکے اور یہ کام آسانی سے عمل میں آئے ،چونکہ ہر طالب علم کی خواہش ہو تی ہے کہ انہیں میڈیکل شعبہ ہی میں سیٹ ملے مگر سیٹیں کم ہونے کی وجہ سے سب کی خواہشات پوری نہیں ہوسکتیں اس لئے ہر طالب علم کو ان کی مرضی کے مطابق داخلہ دینا ممکن نہیں ،اسی کے پیش نظر کرناٹک میں سی ای ٹی امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں ،غور طلب بات یہ ہے کہ سی ای ٹی امتحانات میں نہ صرف ریاست بھر سے طلباء شرکت کرتے ہیں بلکہ ملک بھر سے امیدوار یہاں آتے ہیں اور امتحانات میں شرکت کرتے ہیں ،سی ای ٹی میں کامیاب امیدوار کو ترجیحی نمبرات کی بنیاد پر میڈیکل ،ڈینٹل ، آیورویدا،ہومیوپیتھی،یونانی،انجینئرنگ ،اور آرکٹکچر میں داخلہ دیا جاتا ہے۔
ع،ح،خ