ٹویٹر کو 2014 کے آخری سہ ماہی عرصہ میں دوگنی آمدنی

01:03PM Fri 6 Feb, 2015

بھٹکلیس نیوز،6فروری،15 امریکہ (ایجنسی) سماجی نیٹ ورکنگ سائیٹ ٹویٹر کو 2014 کے آخری تین ماہ میں دوگنی آمدنی حاصل ہوئی۔ ٹویٹر انتظامیہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا۔ تاہم اس رپورٹ کے مطابق ٹویٹر صارفین کی تعداد میں اضافہ کی رفتار میں قدرے کمی واقع ہوئی۔ ٹویٹر کے سی ای او ڈک کوسٹولو Dick Costolo نے بتایا کہ کمپنی کو 2014 کے چوتھے سہ ماہی عرصے میں 479 ملین ڈالر منافع حاصل ہوا جو پچھلے سال 242.6 ملین ڈالر تھا۔ اسی طرح کمپنی کو حاصل ہونے والا نقصان بھی پچھلے سال کے 511ملین ڈالر سے کم ہوکر 125 ملین ڈالر تک محدود رہا۔ جب کہ ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ماہانہ 288 ملین اضافہ ہوا جو پچھلے سال سے صرف 4 ملین زیادہ ہے۔ حالانکہ تجزیہ نگاروں نے ٹویٹر صارفین کی تعداد 292 ملین تک پہنچنے کی پیش قیاسی کی تھی۔ کمپنی ذرائع کے مطابق ایپل کے نئے پراڈکٹ iPhone-8 کے ورژن میں چھوٹی سی خامی کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ ع،ح،خ