دو سو اور 2000 روپے کے نوٹ کو لے کر آری بی آئی کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی کی پریشانی ہوئی دور
02:36PM Sun 9 Dec, 2018
آپ 200 اور 2000 روپے کے گندے اور کٹے پھٹے نوٹ کو آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں ۔ ریزور بینک آف انڈیا نے کٹے پھٹے اور گندے نوٹ بدلنے کیلئے آر بی آئی ( نوٹ ریفنڈ ) رولس 2009 میں تبدیلی کردی ہے ۔ ریزور بینک اس کو لے کر ستمبر میں نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے ۔
دو ہزار کا نوٹ جاری ہوئے تقریبا دو سال سے زیادہ سے کا عرصہ گزرچکا ہے ۔ 2000 اور 200 کے نوٹوں کا رنگ اترنے ، کٹنے اور پھٹنے کے بعد کئی شہروں سے شکایت آئی تھی کہ بینک انہیں تبدیل نہیں کررہے ہیں ۔ بینکوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آر بی آئی کی جانب سے اس کی اجازت نہیں ہے ، جس کی وجہ سے چھوٹی پونجی سے لے کر بڑا کاروبار کرنے والے تک سبھی پریشان ہورہے تھے ۔
خیال رہے کہ دو ہزار روپے کے نوٹ نومبر 2016 کو نوٹ بندی نافذ ہونے کے بعد جاری کئے گئے تھے جبکہ 200 روپے کا نوٹ ستمبر 2017 کے بعد جاری ہوا تھا ۔ ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگ اس بات کو لے کر کافی پریشان تھے کہ نوٹ نہیں بدلے جارہے ہیں، لیکن اس قانو ن میں بدلاو کے بعد لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔