بھٹکل میں منعقد مفت چیک اپ کیمپ سے 200/لوگوں نے اٹھایا فائدہ
03:27PM Mon 26 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 26 ستمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل آسیہ اسپتال میں انڈیانا اسپتال منگلورو اور بھٹکل مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد ہوئے مفت چیک اپ کیمپ سے تقریباً 200/لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ صبح سے دوپہر تک چلے اس کیمپ میں مینگلور کے معروف کارڈیالوجسٹ اور انڈیانا اسپتال کے ڈاکٹر یوسف کمبلے، ڈاکٹر پردیپ کے جے، ڈاکٹر ابھیجیت شٹی اور ڈاکٹر ادتیہ نے لوگوں کی جانچ کی اور انہیں بہترین مشورے دئے۔
اس کیمپ میں بھٹکل مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن کے صدر جناب عبدالکلام شاہ بندری صاحب، جنرل سکریٹری جناب اقبال سہیل صاحب، نائب صدر مولانا انصار مدنیوغیرپ شریک رہے۔