ملٹی پلکس میں 200 روپے ٹکٹ

01:53PM Wed 3 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)ریاست میں موجود ملٹی پلکسوں سمیت تمام سنیما گھروں میں مساوی ٹکٹ شرح پالیسی جاری کرتے ہوئے ٹکٹ کی شرح ٹیکس کے بغیر 200روپے مقرر کرتے ہوئے حکومت نے آج احکامات جاری کردئے۔ ریاست میں دکھائی جانے والی کسی بھی زبان کی فلموں پر یہ شرح نافذ ہوگی۔ یہ شرح ملٹی پلکسوں میں موجود گولڈ کلاس اسکرین اور گولڈ کلاس سیٹوں کی جملہ دس فیصد نشستوں سے زائد نہ رکھتے ہوئے نافذ ہوگی۔اس حکمنامہ میں آئی میاکس اور فورڈیکس سنیما گھروں کومستثنیٰ رکھا گیاہے۔