آر ٹی آئی کے تحت 20ہزار سیٹیں خالی محکمۂ تعلیمات عامہ نے چوتھی مرتبہ عرضیاں مطلوب کیں

03:41PM Tue 25 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ اس سال حق تعلیم ( آر ٹی ای ) کی سیٹوں کی کوئی مانگ نہیں ہے اور اب بھی 20ہزار سیٹیں خالی ہیں اس کی بھرتی کے لئے محکمۂ تعلیمات عامہ نے چوتھی مرتبہ عرضیاں طلب کی ہیں۔ اس کے باوجود والدین آر ٹی ای سیٹوں کے لئے زیادہ دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں اور اب حکومت کو سیٹیں نجی اسکولوں کے انتظامیہ کے حوالے کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور تمام نجی اسکولوں میں لگ بھگ داخلہ مکمل ہوچکا ہے ۔تمام اعلیٰ اور نامور نجی اسکولو ں کی سیٹیں بھر چکی ہیں صرف سی او رڈی گریڈ کی اسکولوں میں سیٹیں بچی ہیں۔تین راؤنڈس میں بھی بچوں کو سیٹ نہ ملنے پر والدین نے قرضہ لیکر یا زیورات فروخت کرکے بچو ں کو داخلہ دلوادیا ہے۔شروع میں اسکولوں کی مسافت ، آدھار لنک کرنے اور دیگر چند شرائط کی وجہ سے قریب طلباء اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ کئی بچوں کے آدھار کارڈس اور دیگر ضروری دستاویزات بھی نہیں ہیں۔سالانہ آمدنی کے تعلق سے سند ہی دینی پڑتی ہے ۔حکومت کے نئے شرائط اور آن لائن کا نظام جاری کرنے سے والدین مجبور ہوکر آر ٹی ای سیٹ کی مانگ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ دوسری طرف محکمۂ تعلیمات عامہ نے آر ٹی ای سیٹو ں کے لئے دوماہ تاخیر سے عرضیوں کو طلب کے تھا۔ جس کی وجہ سے والدین پریشان ہوکر سیٹ نہ ملنے کی خوف سے پہلے ہی بچوں کو ڈونیشن اور فیس ادا کر کے داخلہ دلوایا تھا۔ 20ہزار سیٹوں کی بچت کے لئے حکومت بھی ذمہ دار ہے دوسری طرف حکومت نے پہلے ہی نجی اسکولوں کو رقم ادا کررہی ہے اور اب اس رقم کو واپس حاصل نہیں کی جاسکتی ۔دوسری کئی اسکولوں میں بنیادی سہولیت اور انفراسٹرکچر کے نام پر طلباء کو لوٹنے کاسلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف آر ٹی ای کے تحت بچوں کو داخلہ دالوانے کے معاملہ میں کرناٹک کو ہندوستان میں ہی پہلا مقام حاصل ہے ۔لیکن آر ٹی ای کے تحت داخلہ لئے بچوں کی تعلیم کی معیاری کیں ہے۔انکے ساتھ اسکول انتظامیہ کا رویہ کیسا ہے اس تعلق سے محکمۂ تعلیمات عامہ کے افسران نے کوئی سروے نہیں کیا اس سال ریاست بھر میں آرٹی ای کے تحت جملہ 1.28لاکھ سیٹیں دستیاب تھیں لیکن صرف ایک لاکھ سات ہزار سیٹوں کی بھرتی ہوئی ہے ۔آخری لمحات میں والدین کہیں منتقل ہوجائے اور آخری لمحات میں عرضیاں مسترد کردئے جانے کی وجہ سے 20ہزار سیٹیں بچی ہیں۔ بنگلور ساؤتھ زون 2-کے آرٹی ای نوڈل افسر ایم ٹی وینکٹیش نے بتایا کہ بنگلور کے کئی تعلیمی زون میں اب بھی سیٹیں خالی ہیں چوتھے راؤنڈس میں ہی آن لائن کے ذریعہ عرضیاں طلب کی ہیں اور انہیں امید ہے کہ سیٹوں کی بھرتی ہوگی اور آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ویسے تو پڑھائی کا سلسلہ اسی ماہ س شروع ہوا ہے۔