گرمی کی چھٹیوں کے درمیان ریلوے نے 20 سے زائد ٹرینوں کو کیا رَد

02:38PM Mon 16 May, 2022

بیشتر اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں چل رہی ہیں۔ اس موسم میں ریلوے نے اچانک مسافروں کے لیے ایک نئی مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ ریلوے 17 مئی سے 8 جون کے درمیان 20 سے زائد ٹرینوں کو معطل کر دیا ہے اور 4 سے زائد ٹرینوں کے وقت اور روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریلوے کا یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے مصیبت بھرا ثابت ہونے والا ہے جنھوں نے لمبی لمبی لائن لگا کر ریزرویشن کرایا اور وہی ٹرین منسوخ ہو گئیں۔ ریلوے کے اچانک اس فیصلے سے کئی مسافر انتہائی مایوس ہیں۔
ریلوے نے گونڈا کے راستے ممبئی، دہلی، جموں توی، احمد آباد، چنڈی گڑھ، ڈبروگڑھ سمیت اہم اسٹیشنوں کی طرف جانے والی کئی ٹرینیں طویل مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔ شمال مشرقی ریلوے گونڈا اسٹیشن کی یارڈ ریموڈلنگ کے لیے نان انٹرلاکنگ کرے گا۔ اس وجہ سے گورکھپور کے راستے لکھنؤ کی طرف جانے والی بیشتر ٹرینیں 17 مئی سے 8 جون تک معطل رہیں گی۔ کچھ ٹرینوں کا راستہ بدلا جائے گا اور کئی ٹرینوں کو ان کی منزل سے پہلے ہی روکا جائے گا۔
گورکھپور-عیش باغ ایکسپریس، عیش باغ-گورکھپور ایکسپریس، لکھنؤ جنکشن-پاٹلی پترا ایکسپریس، پاٹلی پترا-لکھنؤ جنکشن ایکسپریس، گورکھپور-آنند وہار ہمسفر ایکسپریس، آنند وہار ٹرمینس-گورکھپور ہمسفر ایکسپریس، برونی-لکھنؤ جنکشن ایکسپریس، لکھنؤ جنکشن-برونی ایکسپریس، گوالیر-برونی ایکسپریس، برونی-گوالیر ایکسپریس، چھپرہ کچہری-گومتی نگر ایکسپریس، گومتی نگر-چھپرہ کچہری ایکسپریس... یہ تمام ٹرینیں 17 مئی سے 8 جون تک معطل رہیں گی۔