لاک ڈاون 2.0: میں حکومت نے دی بڑی راحت لیکن ان علاقوں کی دکانوں پر لٹکے رہیں گے تالے: جانیں یہاں
03:32PM Sat 25 Apr, 2020
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وزیر عظم نر یندر مودی (PM Narendra Modi) نے 24مارچ کو 21دن کیلئے لاک ڈاون (Lockdown ) کا اعلان کیا تھا۔ اس لاک ڈاون کو بعد میں 19دن کیلئے اور بڑھادیا گیا تھا جو اب 3 مئی تک نافذ رہےگا۔
اب ان سب کے درمیان حکومت نے لاک ڈاون (Lockdown 2.0) میں بڑی راحت دیتے ہوئے آج سے سبھی طرح کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
لیکن وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں ابھی شاپنگ کمپلیکس اور مال میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔ شاپنگ کمپلیکس اور مال میں ابھی یہ اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دوکانیں کھولی جاسکیں گی۔
حالانکہ حکومت نے پہلے ہی صاف کردیا ہے کہ دکانداروں کو کچھ شرائط کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاسکے گی۔ سوشل ڈسٹینسگ کا خاص خیال رکھا جائے۔
وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں 25 اپریل سے کھلنے والی دوکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرپائیں گے۔ ان سبھی کو ماسک پہننا ضروری ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن میں یہ بھی صاف کردیا گیا ہے کہ شاپنگ مالس، ماکیٹ کامپلیکس، ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ علاقوں میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔
واضح رے کہ ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائےگئےلاک ڈاون (Lockdown 2.0) کے تحت سبھی غیر ضروری سامان کی دوکانیں بند رکھنےکے احکامات دیئے گئے تھے۔ لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھایا جاچکا ہے۔ ایسے میں جمعہ کی شب وزارت داخلہ نے اس سے متعلق بڑا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت 25 اپریل سے پورےملک میں اب غیر ضروری سامان کی دوکانیں بھی کھولی جاسکیں گی، لیکن اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔
وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق مرکزی حکومت نے رہائشی کالونیوں کے سامنے بنی سبھی دوکانوں اور اسٹینڈ- الون دوکانوں کو کھولنےکی اجازت دے دی ہے جو نگر پالیکا کارپوریشن اور نگر پالیکاوں کی سرحد کے اندر آتی ہوں، لیکن اس اجازت کے ساتھ وزارت داخلہ نے کچھ شرطیں بھی نافذ کی ہیں۔