پی یو سی دوم کے نتائج کا 20 جولائی کو ہوسکتا ہے اعلان
02:35PM Sun 12 Jul, 2020
بینگلورو: 12 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پی یو سی دوم کے امتحانات کا نتیجہ اس مہینے کی 20 تاریخ کو آنے کے قوی امکانات ہیں۔
اس تعلق سے وزیر پرائمری و سکینڈری تعلیمات مسٹر سریش کمار نے 9 جولائی کو ٹویٹ کرکے بتایا تھا کہ "انہیں بہت سے طلبہ اور سرپرست پی یو سی دوم کے نتائج کی تاریخ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ میں پھر ایک بار طلبہ سے کو بتانا چاہوں گا کہ پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان 20 جولائی تک کیا جائے گا"۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افواہیں گردش کر رہیں تھیں کہ پی یو سی دوم کا نتیجہ 9 جولائی کو آنے والا ہے جس پر وزیر تعلیم نے ٹویٹ کرکے یہ وضاحت کردی تھی۔ تفصیلات کے مطابق امسال کل 6,80,049 طلبہ نے پی یو سی دوم کا امتحان دیا تھا جو کہ ریاست بھر کے 1016 امتحانی مراکز میں منعقد کیے گئے تھے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے بعد ہوئے آخری انگریزی پرچہ سے 27,022 طلبہ غیر حاضر تھے۔Many students are calling me to know whether Second PUC results will be announced Today.
I once again inform all that Second PUC results will come out around 20th July. — S.Suresh Kumar, Minister - Govt of Karnataka (@nimmasuresh) July 9, 2020