ہوشیار ! 20 ہزار سے زیادہ کا کیش ٹرانزکشن کیا تو مشکل میں پھنس سکتے ہیں آپ ، لگ سکتا ہے ہزاروں کا جرمانہ

04:12PM Mon 21 Jan, 2019

اگر 20 ہزار سے زیادہ کا کیش ٹرانزکشن کیا ہے تو مشکل میں پھنس سکتے ہیں کیونکہ انکم ٹیکس محکمہ آپ پر بھاری جرمانہ عائد کرسکتا ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ کے سیکشن 269 ایس ایس ، 269 ٹی کے تحت اگر کوئی 20 ہزار روپے سے زیادہ کا کیش ٹرانزکشن کرتا ہے تو اس کو اتنی ہی رقم کا جرمانہ دینا ہوگا ۔ حالانکہ گزشتہ کچھ دنوں میں ان قوانین میں عام لوگوں کیلئے ڈھیل دی گئی ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ ٹیکس سے متعلق قوانین کو لے کر عام آدمی میں وقتا فوقتا بیداری پیدا کرتا رہتا ہے ۔ اسی کے تحت محکمہ نے واضح کیا ہے کہ آپ گھر خریدنے یا فروخت کرنے کے دوران 20 ہزار سے زیادہ کا کیش لین دین نہیں کرسکتے ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اس سلسلہ میں ایک گائیڈ لائن بھی جاری کی ہے ۔ اگر آپ انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے جاری قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو آپ کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ قصور وار پائے جانے پر انکم ٹیکس محکمہ آپ پر اس کیلئے بھاری جرمانہ بھی عائد کرسکتا ہے ۔
 دہلی ڈویزن میں 20 ہزار سے زیادہ کے کیش ٹرانزکشن والے پراپرٹی خریداروں کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ ایک مہم شروع کررہا ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ 20 ہزار سے زیادہ نقد لین دین والی پراپرٹی کی رجسٹری کی ایک فہرست تیار کررہا ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیمیں دہلی کے سبھی 21 سب رجسٹرار آفس میں جاکر 2015 سے 2018 کے درمیان ہوئی رجسٹری کو اسکین کررہی ہیں ۔
کیا ہے قانون اور کتنا لگے گا جرمانہ ؟ بیس ہزار روپے سے زیاہد کا کیش لینے پر انکم ٹیکس محکمہ نے کئی طرح کے قوانین بنائے ہوئے ہیں ۔ کیش میں لینا دینا ، ایڈوانس دینا ، ڈیپازٹ لینا دینا غیر قانونی ہے ۔ اگر آپ نے کسی کو 50 ہزار روپے کا کیش دیا تو آپ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ سیکشن 269 ایس ایس ، 269 ٹی کے تحت بھاری جرمانہ کا بندوبست ہے ۔