کے ایل راہل بنے ٹی20 ٹیم کے کپتان، پانڈیا اور کارتک کی واپسی، عمران ملک کو پہلی بار موقع

03:34PM Sun 22 May, 2022

ممبئی: بی سی سی آئی (BCCI) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 اور انگلینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔ 5 میچوں کی ٹی20 سیریز 9 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کے لئے کے ایل راہل کو کپتان بنایا ہے۔ وہیں دیگر سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیاگیا ہے۔ 9 عالمی کپ کے بعد پہلی بار ہاردک پانڈیا کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ دنیش کارتک نے آئی پی ایل 2022 بلے سے کمال کی کارکردگی پیش کی ہے۔ ان کی بھی لمبے وقت کے بعد ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ ٹسٹ ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہی پاس ہے۔ پہلے سے ہی مانا جا رہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں نوجوانوں کو موقع ملے گا۔ عمران ملک نے آئی پی ایل میں اپنی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سب کو حیران کیا تھا۔ وہ پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسی طرح بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ نے نئی اور پرانی گیند سے کمال کی کارکردگی پیش کی۔ وہیں خراب کارکردگی کے بعد بھی وینکٹیش ایئر کو موقع دیا گیا ہے۔
9 جون سے ٹی20 سیریز ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 9 جون سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ دہلی میں ہونا ہے۔ دوسرا میچ 12 جون کو کٹک میں، تیسرا ٹی20 میچ 14 جون کو وشاکھا پٹنم میں، چوتھا ٹی20 میچ 17 جون کو راج کوٹ میں اور پانچواں اور آخری ٹی20 میچ 19 جون کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ وہیں انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ ایک سے 5 جولائی تک برمنگھم میں ہونا ہے۔ یہ میچ گزشتہ کورونا کے سبب نہیں ہوسکا تھا۔ سیریز میں ٹیم انڈیا 1-2 سے آگے ہے۔
ٹی20 ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، ریتو راج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہڈا، شرے یس ایئر، رشبھ پنت، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایئر، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارش دیپ سنگھ اور عمران ملک۔ ٹسٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر، ہنوما وہاری، چتیشور پجارا، رشبھ پنت، کے ایس بھرت، رویندر جڈیجہ، آر اشون، شاردل ٹھاکر، محمد شمی، جسپریت بمراہ، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا۔