جاٹ تحریک: 20مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے جاٹ

02:12PM Sat 18 Mar, 2017

چنڈی گڑھ، (بھٹکلیس نیوز)ہریانہ میں ریزرویشن سمیت6 مطالبات کو لے کر غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے جاٹ برادری کے لوگوں کا 20مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے۔وزیراعلیٰ کے ساتھ دہلی میں مجوزہ مذاکرات کے منسوخ ہونے کے بعد یشپال ملک نے ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا۔جمعہ کو نئی دہلی میں واقع ہریانہ بھون میں جاٹ لیڈروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوناتھا،جس وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو حصہ لینا تھا لیکن وزیر اعلی نے مذاکرات میں حصہ نہیں لیا،جس سے ناراض جاٹ لیڈروں نے مذاکرات میں حصہ نہیں لیا۔اس کے بعداکھل بھارتیہ جاٹ ریزرویشن سنگھرش سمیتی کے صدر یشپال ملک کی صدارت میں روہتک کے جسیا میں دیر شام ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی،جس میں کمیٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے حصہ لیا۔اس اجلاس میں طے کیا گیا کہ جاٹ برادری 20مارچ کے مجوزہ پارلیمنٹ ہاؤس گھیراؤ پروگرام کو جوں کا توں رکھے گا۔ یہی نہیں پارلیمنٹ ہاؤس گھیراؤ کی تیاریوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وہیں دوسری طرف وزیر اعلی نے چنڈی گڑھ میں پریس کانفرنس کرکے نئی دہلی میں منعقدہ مذاکرات میں حصہ لینے کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ ہریانہ میں ریزرویشن سمیت 6 مطالبات کو لے کر جاٹ برادری کے لوگ 29جنوری سے غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔جاٹ برادری کے مطالبات کو لے کر جاٹ لیڈروں اور حکومت کے درمیان تین مرحلے میں مذاکرات ہو چکے ہیں۔جمعرات کو پانی پت میں ہوئے تیسرے مرحلے کے مذاکرات میں وزیر تعلیم پروفیسر رام ولاس شرما نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے وزیر گروپ کی مذاکرات کمیٹی کی قیادت کی تھی۔اجلاس کے بعد دونوں فریقوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئی دہلی میں چوتھے مرحلے کے فیصلہ کن مذاکرات ہونے کی بات کی تھی۔ایسا لگ رہا تھا کہ 48دنوں سے چلا آ رہا تعطل نئی دہلی مذاکرات میں ختم ہو جائے گا۔