حرمین ریلوے : مکہ سےجدہ کا کرایہ 20 ریال ہوگا
04:48PM Wed 21 Oct, 2015

سعودی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حرمین ریلوے سروس استعمال کرنے والے مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کرنے کےلئے 20 ریال جبکہ مکہ اور مدینہ کےلئے سفر کےلئے 110 ریال ادا کریں گے ۔
سعودی ریلوے حکام کے مطابق حرمین ہائی سپیڈ پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کےلئے 20 ریال ادا کریں گے ۔ مسافروں کو مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرنے کےلئے 110 ریال ادا کرنے ہوں گے۔
یہ دنیا میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا سب سے کم ترین کرایہ ہے ۔ ریلوے اہلکار کا کہنا ہے کہ جدہ اور مکہ کے درمیان ہر گھنٹے بعد سات ٹرینیں چلانے اور ایک ٹرین مکہ اورمدینہکے درمیان ہر آدھے گھنٹے بعد چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔