آر بی آئی جلد جاری کرے گا 20 روپئے کے نئے نوٹ، یہ ہو گی خاصیت
01:50PM Sat 27 Apr, 2019
Share:
جلد ہی آپ کو 20 روپئے کا نیا نوٹ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ آر بی آئی نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں اس نے 20 روپئے کے نئے نوٹ لانے کی بات کی ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں آر بی آئی نے اس نوٹ کی خصوصیت کے بارے میں بتایا ہے۔ اس نوٹ میں گورنر شکتی داس کانت کے دستخط ہوں گے۔ نوٹ کے پیچھے ملک کی ثقافتی وراثت کو دکھاتے ہوئے ایلورا کے گپھاؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
مہاتما گاندھی کی نئی سیریز کے اس نوٹ کا رنگ سبز کے ساتھ پیلا ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی آر بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ نئے نوٹ جاری ہونے کے بعد بھی پرانے نوٹ چلن میں بنے رہیں گے۔
آر بی آئی کے ذریعہ پیش کئے گئے 20 روپئے کے اس نئے نوٹ کے آگے کے حصے پر مہاتما گاندھی کی تصویر بیچ میں ہے۔ اسی سائڈ نوٹ کی ویلیو ہندی اور انگریزی میں لکھی ہو گی اور آر بی آئی، بھارت، انڈیا اور 20 مائیکرو لیٹرس کی شکل میں ہوں گے۔ نوٹ کے پچھلے حصے پر بائیں طرف سال، سوچھ بھارت کا لوگو سلوگن کے ساتھ اور لینگویج کی پٹی ہو گی۔