وراٹ کوہلی نے ٹی 20 اور ونڈے کے بعد چھوڑی ٹیسٹ میچوں کی بھی کپتانی: سوشل میڈیا پر لکھی جذباتی پوسٹ

03:23PM Sat 15 Jan, 2022

نئی دہلی : دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک وراٹ کوہلی (Virat Kohli)  نے ہفتہ کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ لکھ کر کیا ۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی ان سے چھین لی گئی تھی ۔ اب وہ کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ میں بھی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ 33 سالہ وراٹ کوہلی نے 2014 میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی سنبھالی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 99 میچ کھیلے ہیں اور 7962 رنز بنا ئے ہیں۔ ان میں سے 68 میچوں میں وراٹ نے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی اور اس دوران مجموعی طور پر 5864 رنز بنائے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کپتانی نہ کرتے ہوئے 31 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 2098 رنز بنائے ۔