بھٹکل میں مختلف دوکانوں سے 20/ہزار روپئے کا گھٹکا ضبط
11:50AM Sun 16 Jun, 2013
بھٹکل میں مختلف دوکانوں سے 20/ہزار روپئے کا گھٹکا ضبط
بھٹکلیس نیوز / 169 جون،13
بھٹکل/ یکم جون سے ریاست کرناٹکا میں گھٹکا بیچنے پر پابندی لگانے کے باوجود بھٹکل میں گھٹکا فروخت کرنے کے باعث جمعہ کے دن چند دوکانوں میں چھاپہ مار کر فوڈ سیفٹی محکمہ اور میونسپال اہلکاروں نے 20/ہزار کا گھٹکا ضبط کیا گیا ۔ اس موقع پر موجودہ اہلکار کی طرف سے پورا گھٹکا ضبط کرکے پھر دوبارہ فروخت کرنے پر سخت کاروائی کی دھمکی دی گئی ۔ جمعہ کے دن صبح شمس الدین سرکل پر مختلف دوکانوں اور چھوٹے چھوٹے باکڑوں میں سے 8.5/کلو گرام پون گھٹکا ، پانچ کلو اسٹار پاکٹ ، تین کلو ویمل انی دیگر پاکٹ ضبط کی گئی ۔ اس موقع پر ایم آر نائک ، آرون وی بھٹ ، میونسپال کے محمد کلیم اور دیپک موجود تھے ۔ ضبط کی تمام اشیاء کو کاروار روانہ کیا گیا ۔
