کے وی آرکالج کا 20واں یوم تأسیس۔مختلف عمائدین  کاخطاب

03:48PM Mon 9 Jan, 2017

کرنول۔(بھٹکلیس نیوز)کے وی آرجونیئرکالج (برائے طالبات)کرنول میں 20ویں یوم تأسیس تقریب منعقدکی گئی۔اس موقعہ پررکن اسمبلی حلقۂ کرنول مسٹرایس وی موہن ریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔مسٹرریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صرف لڑکیوں کے لئے قائم کردہ یہ کالج تاریخ کی حامل ہے،انہوں نے کہاکہ اس طرح لڑکیوں کے لئے ایک الگ سی تاریخ قائم کی جاسکتی ہے،مسٹرریڈی نے کہاکہ لڑکے اورلڑکیوں کے مخلوط سے تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق بھی متأثرہوسکتے ہیں،ایسے میں طالبات صحیح اندازمیں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے،الگ رہنے سے حصول تعلیم میں ان کے لئے کئی راہیں ہموارہوسکتے ہیں۔پرنسپال مسٹرلالپانے اپنے صدارتی کلمات میں کہاکہ قبل ازیںیہاں لڑکیوں کے لئے دارالاقامہ کانظم رہا،جس وقت ڈھائی ہزارطالبات تعلیم حاصل کرتی رہیں،بدنصیبی سے دارالاقامہ خارج کردیاگیا،اس وقت سے طالبات کی تعدادگھٹ کر900ہوگئی ہے،انہوں نے رکن اسمبلی سے خواہش کی کہ وہ دوبارہ داراالاقامہ قائم کرنے کی کوشش کریں،لکچرارمسٹربی شمس الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بہت ہی خوش نصیب ہیں کہ ایک ہی مقام پرتینوں زبانیں(اردو،تلگواورابگریزی) میڈیم سے تعلیم دی جاتی ہے۔جہاں گنگاجمنی تہذیب پروان چڑھتی ہے۔اکثرکالجوں میں اس کافقدان ہوتاہے۔ڈسٹرکٹ اوکیشنل ایجوکیشنل آفسرکرنول مسٹرسبرامنیسورراؤ،آرآئی اومسٹرپرمیشورریڈی کے علاوہ کئی اساتذہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔کالج کی طالبات نے کلچرل پروگرامس پیش کیا۔اس موقعہ پرکالج کاتدریسی ،غیرتدریسی عملہ کے علاوہ طالبات اوراولیائے طالبات کی کثیرتعدادشریک رہی،مسٹرشمس الدین کے ہدیۂتشکرپرتقریب اختتام پذیرہوئی۔