راجر فیڈرر نے لیا ٹینس سے ریٹائرمنٹ، 20 گرینڈ سلیم کے ہیں مالک، کہا: لیور کپ میرا آخری ایوینٹ

03:41PM Thu 15 Sep, 2022

لیجنڈ ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ وہ اگلے ہفتے لیور کپ کے بعد پیشہ ور ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری اے ٹی پی ایوینٹ ہوگا ۔ فیڈرر نے 20 گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں اور انہیں دنیا کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو میسیج کے ذریعہ اپنے فینس اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے دو صفحات پر مشتمل ایک نوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب 41 سال کے ہوگئے ہیں اور ان کے جسم کی بھی ایک حد ہے ۔ لگاتار انجری اور آپریشن نے جسم کو تھکا دیا ہے ۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو مسیج بھی شیئر کیا ہے ۔ بتادیں کہ رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے بعد سب سے زیادہ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے کھلاڑی راجر فیڈرر ہیں ۔ فیڈرر نے جذباتی نوٹ میں لکھا کہ اپنے 24 سال کے ٹینس کریئر میں انہوں نے 1500 سے زیادہ میچ کھیلے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پیشہ ور کیریئر کو بریک دیا جائے ۔