20 مارچ کو پٹنہ کے سنٹرل مال میں نمائش
04:00PM Sat 11 Mar, 2017

پٹنہ (بھٹکلی نیوز) ملک میں کھیل۔کود کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور اس کے پیش نظر ویوو آئی پی ایل 2017 نے ملک بھر کے 16 شہروں میں ٹرا فی ٹور کی شروعات کر دی ہے۔ پہلے مرحلے کی شروعات 10 مارچ، 2017 چندی گڑھ سے ہو ئی ہے۔معروف ویوو آئی پی ایل 2017 ٹرافی کو 10 سے 31 مارچ تک ملک بھر میں گھمایا جائے گا تاکہ کرکٹ کے شائقین کو آئی پی ایل ٹرافی کو نزدیک سے دیکھنے کا موقع ملے۔یہ ٹرافی 20 مارچ کو پٹنہ کے سنٹرل مال پہنچے گی۔
ملک بھرکے 15 دیگر شہروں کے دورے سے پہلے کل چندی گڑھ سے شرو ع ہوا ویوو آئی پی ایل 2017 ٹرافی کا سفر 31 مارچ کو پونے میں اختتام پذیر ہوگا۔ بالی وڈ کی ہستیاں ارچنا وجیا، سروین چاولہ اور دیگر کئی اس ٹور کا حصہ بنیں گے اور ناظرین کو کئی دلچسپ سرگرمیوں سے جڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔ناظرین کے لئے یہ سنسنی خیز تجربہہو گا اور انہیں اپنے من پسند ستاروں کے ساتھ سیلفی لینے کا بھی موقع ملے گا۔ ویوو نے گزشتہ سال ٹرافی ٹور کو اسپانسر کیا تھا اور ایسا کرنے والا یہ پہلا ٹائٹل اسپانسر بنا تھا۔ اس سال بھی یہ ٹرافی ٹور دلچسپ ہونے جا رہا ہے اور ناظرین کو بے حد نزدیک سے ٹرافی دیکھنے کا موقع ملے گا۔
ٹرافی ٹور سے منسلک مہم جوئی کا اشتراک کرتے ہوئے مسٹر وویک جھانگ، سی ایم او، ویوو انڈیا نے کہا، '' ویوو کو ملک کے 16 شہروں میں ویوو آئی پی ایل 2017 ٹرافی ٹور کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔ گزشتہ سال آئی پی ایل کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے ہمیں برانڈ ریکال کا زبردست فائدہ ملا جو ویوو کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ ''