ہولی کے موقع پرٹیلینور کی تمام کالس 20 پیسے فی منٹ
03:50PM Sat 11 Mar, 2017

پٹنہ، (بھٹکلی نیوز) ہولی کے موقع پرٹیلینور نے اپنے بہار اور جھارکھنڈ کے صارفین کیلئے خاص پلان لانچ کیا ہے جس کے تحت سرکل میں تمام ٹیلینور گاہک محض 20 پیسے فی منٹ کی کال کی شرح سے لوکل وایس ٹی ڈی کالس کر سکیں گے۔ 28 دن کی ویلیڈیٹی والے اس نئے پلان کا نامSTV 15 ہے۔
اس نئے پلان کو لانچ کرتے ہوئے بہار اور جھارکھنڈ سرکل بزنس ہیڈ مسٹر اے ای اے جمیل نے کہا '' بھارتی تہوار خاندانی میل جول اور سماجی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ موبائیل ٹیکنالوجی نے ہر کسی کو ایک دوسرے کے قریب لا دیا ہے اور آج کے وقت میں لوگ اپنے رشتے داروں سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں بڑے پیمانے پرلوگوں کو خدمات فراہم کرنے والے آپریٹر ہونے کے ناطے ہمارے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم اپنے گاہکوں کے درمیان اس بڑھتی مانگکو پوراکرنے کیلئے کچھ خاص پلان پیش کریں جس کا گاہک بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ اس غرض سے 15 STV بالکل مناسب پلان ہے جو ہمارے اقتصادی کی شرح پر خدمات فراہم کرنے کے وعدے کو اور بھی مضبوط کرتا ہے۔ ''
ٹیلینور کسٹمر اس پلان کو کسی بھی قریب ترین ٹیلینور خوردہ دکان سے، ٹیلینور موبائیل ایپ سے یا ٹیلینور کی ویب سے آن لائن ریچاج کے طور پر حاصل کر سکتے ہیں یا اپنے موبائیل نمبر سے *222*7*15# پر کال کر کے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔فی الحال ٹیلینور کے بہار اور جھارکھنڈ سرکل میں 285 خاص اسٹور اور 80 ہزارسیلس سنٹر ہیں جن کے ذریعے سے 1 کروڑ 1 لاکھ گاہکوں کو وائس اور ڈیٹا کی بہتر خدمات فراہم کر رہا ہے۔