جی 20 سربراہی اجلاس: وزیراعظم مودی نے شہزادہ محمد بن سلمان سے کی ملاقات

02:52PM Fri 30 Nov, 2018

جی 20 اجلاس کے دوران وزیراعظم مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اقتصادی، ثقافتی اور توانائی کے شعبوں میں مضبوطی لانے کے لئے بات چیت کی۔ طرفین نے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں بات کی۔ وزیراعظم نے ٹویٹر پر لکھا، شہزادہ محمد بن سلمان سے فائدہ مند بات چیت کی ہے۔ ہم نے بھارت اور سعودی تعلقات کے بارے میں بات کی اور ہندوستان اور سعودی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی۔
 وزیر اعظم دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب حالیہ برسوں میں ہندوستان کا ایک اہم پارٹنر رہا ہے۔ اب ہمارے تعلقات ہندوستانی برادری کے لوگوں سے آگے معیشت، توانائی اور سلامتی تک پہنچ گئے ہیں۔ دو طرفہ اور علاقائی فوائد کے تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔