ریاست کرناٹک میں فی الحال نہیں لگے گا لاک ڈاؤن: 2 فیصد پازیٹی ویٹی والے اضلاع میں شروع کیے جائیں گے اسکول۔ وزیر اعلیٰ
06:16AM Sun 15 Aug, 2021
بینگلورو: 15 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز /سالار ) "فی الحال ریاست میں لاک ڈاؤن یا کسی نئے ضابطہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو و یک اینڈ کر فیو جاری کیا جائے گا"۔ یہ اعلان ریاستی وزیراعلی بسوراج بومائی نے کیا وہ کل بروز ہفتہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش ریاست کے سینئر افسروں کے ساتھ منعقد ایک نشست کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اختیار کیے جانے والے پیشگی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت کے دوران وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں فی الحال لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت محسوسں نہیں کی جارہی ہےاور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ویک اینڈ کرفیو نافذ کرنے پر غور کیا جاۓ گا۔
کویڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے سلسلہ میں ماہرین کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ اس لہر سے زیادہ تربچے متاثر ہوں گے۔ اس لیے بچوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی جانب خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔اسی طرح ریاست سے دوسری ریاست جانے والوں پر پابندی عائد کی جاۓ گی ۔
ماہرین کی ٹیم نے حکومت کومشورہ دیا ہے کہ اسکول اور کالجوں میں روایتی تعلیم شروعکرنے کے سلسلہ میں ستمبر تک انتظار کر نا بہتر معلوم ہورہاہے ۔فی الحال ریاست میں سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے کوڈ کے سلسلہ میں جو ضوابط ہیں انہیں کو برقراررکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔موجودہ کو وڈ ضوابط پر آنے والے دوہفتوں تک عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تہواروں کا موسم ہے اس لیے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی ایک مقام میں کثیر تعداد میں جمع ہونے سے گریز کر یں ۔ تمام افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تہواروں کے موسم میں عوام کے جمع ہونے پر خصوصی نظر رکھیں ۔ اس طرح بیرون ریاستوں سے آنے والوں کا کویڈ ٹیسٹ لازمی طور پر کیا جاۓ ، ریاست کے دیہی علاقوں میں اور سرحدی اضلاع میں ٹسٹنگ اور ٹیکہ کاری میں اضافہ کرنے افسروں کو وزیراعلی ہوئی نے خصوصی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کمیٹی کے صدر ڈاکٹر دیوی شیٹی نے حکومت کوا پنی رپورٹ سونپ دی ہے ۔ ریاست میں ابھی دوسری لہرختم نہیں ہوئی ہے ، دوسری لہر میں کمی ضرورآئی ہے اس کے باوجود روزانہ اوسط پازیٹیو معاملات کی تعداد 1800 آرہی ہے ۔
اسکولوں کو کھولنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ریاست کے جس ضلع میں یازٹی ویٹی شرح 2 فیصد ہوگی وہاں اسکول شروع کئے جائیں گے والدین ،اساتذہ اوراسکول عملہ کولازمی طور پر ویکسین لگانی ہوگی ۔ اسکول شروع ہونے کے بعد پازٹی وی شرح 2 فیصد سے زیادہ ہوگئی تو آگے کی کارروائی کی جاۓ گی ضلع سطح پرکووڈ مینجمنٹ پلان کیا جاۓ گا۔