ریاست میں 2 فیصد سے کم پوزیٹی وٹی  والے اضلاع میں  آج نویں سے بارہویں تک کے طلبہ کو شروع ہوئے کلاسس

03:57PM Mon 23 Aug, 2021

بھٹکل: 23 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حکومت کی طرف سے نویں سے بارہویں تک کے طلبہ کو آج سےاسکولوں میں کلاسس شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے مطابق آج ریاست بھر میں 2 فیصد  سےزیادہ پوزیٹی وٹی والے چند اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں کلاسس شروع کیے گئے۔ اس موقع پر بھٹکل میں بھی کویڈ کی تما م ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے اسکولوں میں تعلیم کاآغاز ہوا جس پر اساتذہ سمیت طلبہ نے بھی آزاد ماحول میں تعلیم  کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔