راجہ سنگھ کے خلاف مزید 2 مقدمات درج، دوبارہ گرفتاری کا امکان

01:26PM Wed 24 Aug, 2022

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ  کے خلاف پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کے بارے میں تبصرے کرنے پر دو مزید مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جو کہ نامپلی اور ملک پیٹ پولیس اسٹیشنوں میں درج کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد کے سینئر پولیس عہدیداروں نے کہا کہ امکان ہے کہ وہ دیگر مقدمات کے تحت رکن اسمبلی کو گرفتار کریں گے۔ راجہ سنگھ کے خلاف نامپلی اسٹیشن پر آئی پی سی کی دفعہ اے۔ 153، 188، اے۔295، 298، (سی) (بی) (1) 505، (2) 505 اور 506 تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس کے خلاف ملک پیٹ اسٹیشن پر تعزیرات ہند کی دفعہ (اے) 153، (اے) 295، 504، (2) 505 اور 506 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرے منگل کی رات سے جاری ہیں۔ جب ان کے خلاف پہلے درج کیے گئے دو مقدمات میں گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ بدامنی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 31 مظاہرین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم راجہ سنگھ اپنی رہائی کے بعد خاموش ہیں۔ اس کے خلاف دبیر پورہ اور افضل گنج پولس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
بدھ کے روز حیدرآباد پولیس نے پرانے شہر کے مختلف حصوں میں تمام پٹرول پمپس کو بھی بند کردیا۔ جیسا کہ راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرے جاری تھے، پولیس مشتعل مظاہرین کے ساتھ کوئی موقع نہیں لینا چاہتی تھی۔ جبکہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ چارمینار کو بند کر دیا گیا۔ جب کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے دوسری بات کہی۔ اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ اسے ابھی کے لیے کھلا رکھا گیا ہے، لیکن کسی بھی صورت حال میں بند کر دیا جائے گا۔