نوائط زبان پر انگریزی میں لکھی گئی تحقیقی کتاب کا کل ہونے جارہا ہے اجراء: نوائطی مشاعرے اور کوئز کا بھی ہوگا انعقاد
04:21PM Sat 13 Feb, 2021
بھٹکل: 13 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نوائط محفل کی جانب سے کل بعد نماز عصر اور بعد نماز عشاء دو الگ الگ پروگرام منعقد ہونے جارہے ہیں جس میں کتاب کا اجراء سمیت نوائطی مشاعرہ اور نوائط شخصیات (مرحوم) پر کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔
نوائط محفل کی جانب سے منعقد اخباری نشست میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کل عصر بعد 4:45 بجے مشما محلہ ّ(ناؤجے فاتر) میں ہرشا شنکر بھٹ کے ذریعے نوائط زبان کے قواعد اور اس کے لب و لہجہ پر انگریزی میں لکھی گئی تحقیقی کتاب کا اجراء صدر نوائط محفل جناب محتشم عبداالرحمٰن صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئے گا جبکہ عشاء بعد 09:00 بجے نوائطی مشاعرہ اور مرحوم قومی شخصیات پر کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب مولانا الیاس صاحب جاکٹی ندوی اور نائب صدر تنظیم جناب عتیق الرحمٰن منیری، صدر کوکنی کیندر مسٹر بستی وامن، ہینگیو آئس کریم کے مالک مسٹر پردیپ پائی و دیگر حضرات موجود ریں گے۔