انجمن حامئی  مسلمین کے 19/جنوری،2020   کوہورہے ہیں انتخابات

03:48PM Sun 3 Nov, 2019

بھٹکل: 3 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل  کی نئی مجلس انتظامیہ کے لئے بھٹکل کی مقامی 23 نشستوں کے  انتخابات 19 جنوری 2020 بروز اتوار کو منعقد ہونے جارہے ہیں جس کی اطلاع الیکشن کمشنر جناب محمد اسحاق شابندری صاحب نے اخباری بیان جاری کرکے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جواراکین  انتخابی  کارروائی میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو  ان کے ذمہ ممبری چندہ یا کرایہ جات وغیرہ سے متعلق کوئی رقم 30 نومبر 2019 تک ادا  کرے۔ ناظم انتخابات نے ممبران سے بقایا ادا کرکے انتخابات میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔