رابطہ سوسائٹی کی جانب سے منعقد مفت طبی کیمپ میں 190/بچوں کی جانچ
04:01PM Thu 12 Dec, 2013

رابطہ سوسائٹی کی جانب سے منعقد مفت طبی کیمپ میں 190/بچوں کی جانچ
بھٹکلیس نیوز / 12 دسمبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی طرف سے رابطہ ہال میں آج بچوں کو ٹیکہ لگانے اور مفت طبی خدمات کے کیمپ میں تقریباً 190/بچوں کی جانچ کی گئی اور انہیں گھور و بخار کے لئے ٹیکے لگوائے گئے ۔ اس کیمپ کا آغاز آج صبح 09:00 بجے ایک مختصر سی تقریب کے ساتھ کیا گیا جس میں رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب قاضیا یونس صاحب ، قاضی جماعت المسلمین مولانا اقبال ملا صاحب اور رابطہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
صبح نو بجے سے دوپہر 02:30 بجے تک چلے اس کیمپ میں ڈاکٹر نسیم صاحب ، ڈاکٹر یاسین محتشم صاحب ، ڈاکٹر نورالامین مصباح صاحب ، ڈاکٹر عالیہ نازنین مصباح صاحبہ کے ساتھ تقریباً 8/نرسوں نے اپنی خدمات انجام دیں ۔

