کورونا کے نئے کیسز ایک ہفتہ میں تیسری بار 19 ہزار سے کم، فعال معاملات میں مسلسل کمی واقع
03:52PM Sun 3 Jan, 2021
نئی دہلی: ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی فعال کیسز میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ ایک ہفتہ میں یہ تیسرا دن ہے جب کورونا کے نئے معاملے 19 ہزار سے کم رپورٹ ہوئے۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،177 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 23 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔
وہیں 20،923 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 99.27 لاکھ ہوگئی اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.16 فیصد ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2963 کم ہوکر 2.47 لاکھ ہوگئے ہیں اوران کی شرح 2.39 فیصد رہ گئی ہے ۔ اسی دوران 217 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،49،435 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹوکیسز کی تعداد 322 بڑھ کر 65،560 ہوگئی ہے ۔ وہیں متوفین کی تعداد 3116 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7.02 لاکھ ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسزمیں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔
مہاراشٹرا میں ایکٹو کیسز میں سب سے زیادہ 1057 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 54،288 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 18.34 لاکھ افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ مزید 51 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49،631 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹوکیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی تعداد 5342 رہ گئی ہے ۔ اسی دوران مزید 14 مریضوں کی موت ہونے سےمرنے والوں کی تعداد 10،571 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں 6.10 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10،853 ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 12،099 ہوچکی ہے اور اب تک تقریباََ 8.98 لاکھ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 3194 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں ابھی تک 7111 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور 8.72 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز کی تعداد 515 کم ہو کر 13،316 ہو گئی ۔ اس وبا کی وجہ سے 8387 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.65 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8272 پرآ گئی ہے اور اب تک 12،146 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 7.99 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔
اڈیشہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 15بڑھ کر 2272 ہوگئی ہے اور 3.25 لاکھ افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1880 ہوگئی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 183 کم ہو کر 5388 ہو گئے ہیں اور 1549 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 2.80 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز 608 کم ہو کر 11،008 رہ گئے ہیں اور 9766 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 5.33 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 3429 ہوگئی ہے اوراس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5364 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں ایکٹوکیسز کی تعداد 9089 ہوگئی ہے اور اب تک 2.30 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3627 افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہو گئی ہے ۔ چھتیس گڑھ میں ایکٹو کیسزکی تعداد 827 کم ہو کر 10،517 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2.67 لاکھ افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وہیں مزید 11 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3386 ہوگئی ۔
گجرات میں اس وقت 9477 ایکٹو کیسز ہیں اور 4314 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 2.32 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسزکی تعداد 153 کم ہو کر 4792 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1403 افراد کی موت ہو ئی ہے جبکہ 2.46 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک کورونا وبا سے ہریانہ میں 2915 ، راجستھان میں 2705 ، جموں وکشمیر میں 1885 ، اتراکھنڈ میں 1522 ، آسام میں 1051 ، جھارکھنڈ میں 1034 ، گوا میں 739 ، پڈوچیری میں 633 ، تریپورہ میں 385، منی پور میں 357، چندی گڑھ میں 319 ، میگھالیہ میں 139 ، سکم میں 129 ، لداخ میں 127 ، ناگالینڈ میں 79 ، انڈومان اور نکوبار جزائر میں 62 ، اروناچل پردیش میں 62 ، میزورم میں 56 اور دادر نگر حویلی اور دمن ودیو میں دو افراد کی موت ہوئی ہے ۔