ابو ظہبی: 19 ستمبر سے سرحد پر کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم ہوجائے گی

03:59PM Sat 18 Sep, 2021

ابو ظہبی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امارات میں داخلے کے لئے کرونا ٹیسٹ کی شرط 19 ستمبر کو ختم کر دی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابو ظہبی کی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایمرجنسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہا ہے کہ "کمیٹی صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ صحت کی تمام تر احتیاط اختیار کریں تاکہ قوم بحالی کی راہ پر گامزن رہے۔"