جی 42 نے اس آزمائشی تجربے کے بارے میں الگ سے ایک بیان جاری کیا ہےاور کہا ہے کہ یو اے ای کا جانچ کے لیے انتخاب اس کے تنوع کے پیش نظر کیا گیا ہے اور یہاں 200 سے زیادہ ممالک کے شہری رہتے ہیں۔ مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ویکسین کے آزمائشی تجربے سے تحقیقی عمل کو تقویت ملے گی اور آزمائشی تجربات کی کامیابی کی صورت میں اس کا عالمی سطح پر اطلاق کیا جاسکے گا کیونکہ اس طرح اس کے قابل عمل ہونے کا ثبوت دستیاب ہوجائے گا۔ اس ویکسین کو پہلے مرحلے کے پروگرام میں 5000 رضاکاروں پر آزمایا جارہا ہے۔حکام نے اس میں حصہ لینے کے لیے 15 ہزار افراد کو اجازت نامے جاری کیے ہیں۔اس پہلے گروپ کو عجمان میں واقع شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں آج جمعرات کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔