نیترانی جزیرے پر  19 نومبر سے اگلے ایک ہفتے تک  جاری رہے گی فوجی مشق: عوام اور ماہی گیروں  کو جزیرے سے دور رہنے کی ہدایت

11:09AM Tue 15 Nov, 2022

بھٹکل ،15؍ نومبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بحریہ کے لیفٹنینٹ کمانڈر نے اطلاع دی ہے کہ 19 نومبر سے اگلے ایک ہفتے یعنی 27 نومبر تک نیترانی جزیرے پر انڈین نیول ایئر کرافٹ کی طرف سے فائرنگ اور  فوجی مشقیں جاری رہیں گی۔ اسی کے چلتے ڈی سی نے حکم دیا ہے کہ اس دوران جزیرے پر یا اس کے آس پاس ماہی گیر یا  تفریح کے لیے عوام   نہ جائیں اور جزیرے سے دور ہی رہیں۔