سعودی عرب: کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافہ، عوامی مقامات پر ماسک پہننا دوبارہ لازم

04:14PM Thu 30 Dec, 2021

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ دنیا بھر میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جمعرات سے مملکت میں بیرونی تقریبات سمیت عوامی مقامات پرلازمی ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کی جا رہی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ 30 دسمبر 2021 کو صبح 7:00 بجے سے ماسک پہننے کی پابندی کا حکم نافذالعمل ہوگا۔