بھٹکل کے 19 نئے معاملات سمیت ضلع اترکینرا میں آج کورونا کے 36 معاملات: بھٹکل کے دو افراد سمیت 12 لوگ ہوئے کیمس سے ڈسچارج
03:26PM Tue 7 Jul, 2020
بھٹکل: 7 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج کورونا کے 36 معاملات سامنے آئے ہیں جن مین سے 19 معاملات بھٹکل سے ہیں۔ جبکہ کاروار سے 6، ہلیال سے 3، کمٹہ، ہوناور اور سرسی سے دو دو معاملات اور منڈگوڈ اور جوئیڈا سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
بھٹکل میں آج جو19 معاملات سامنے آئے ہیں اس میں دس لوگ مریض نمبر 17121 کے پرائمری رابطے والے ہیں اس کے علاوہ ان میں دبئی سے آئے ہوئے تین لوگ اور مہاراشٹرا کے تھانہ سے آئی ہوئی ایک 32 سالہ خاتون اور پونہ سے آیا ہوا ایک 24 سالہ نوجوان شامل ہے۔ جبکہ دو پوزیٹیو معاملات مریض نمبر 17017 کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے ہیں۔
اس دوران اچھی خبر یہ ہے اتر کینرا میں مریضوں کی تعداد کے بڑھنے کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی خاصی ہے۔ اطلاع کے مطابق کل کاروار کے کیمس سے بارہ مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں جن میں بھٹکل کے دو مرد بھی شامل ہیں جوکہ 28 جون کو اسپتال میں بھرتی کیے گئے تھے۔