دریں اثناء عُمان نے منگل 29 نومبر سے اپنی برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ عُمانی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلطنت میں داخل ہونے کے خواہاں تمام ممالک کے شہریوں کو کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی لیکن یہ ٹیسٹ 72 گھنٹے پہلے کا ہونا چاہیے۔بیرون ملک سے عُمان کے کسی بھی ہوائی اڈے پر اُترنے والے افراد کا کرونا وائرس کا ایک اور ٹیسٹ کیا جائےگا۔